ڈائی امونیم فاسفیٹ یا ڈی اے پی کھاد ایک فاسفورسی کھاد ہے۔ لیکن آج ڈی اے پی کھاد کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ بدقسمتی سے، ڈی اے پی اساسی کھاد ہماری زمینوں کی حالت کے مطابق خاص طور پر پنجاب اور سندھ صوبوں کے میدانی علاقوں میں ایک موثر کھاد نہیں ہے۔ ادھر یوریا کھاد کی سپلائی بھی پریشانی کا باعث ہے۔ حکومت سپلائی اور قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ روایتی کاشتکاری میں، کاشتکار ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور کھاد کے موجودہ بحران میں کسانوں کے لیے اپنے زرعی آمدن و اخراجات کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو جاتی ہے جب کھیت کی زمین غذائیت اور نامیاتی مادے سے محروم ہو۔ تکنیکی طور پر، مصنوعی کھادیں مٹی کی زرخیزی کے لیے پائیدار حل نہیں ہیں کیونکہ یہ مٹی میں موجود خوردبینی جانداروں کے ماحولیاتی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ خوردبینی جاندار بھی مٹی کی زرخیزی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ مصنوعی کھاد کے زیادہ استعمال سے زمین خراب ہو جاتی ہے اور آخر کار مٹی کی ذرخیزی ختم ہو جاتی ہے۔ بن قین ایگرو سروسز/ ا...
Agri. Education Pakistan (An Online Subsidiary of BinQain Agro Services) is a social entrepreneurial project. Our objective is to offer sustainability in happiness, health and economy by producing a new breed of Agripreneurs. We provide consultancy and guidance for; Landscaping, Plant Nursery, Kitchen Gardening, Mushroom Farming, Avocado Farming, Citrus Plant Nursery, Massive Open Online Courses, Agriculture Consultancy, Android Applications for Agriculture