ڈائی امونیم فاسفیٹ یا ڈی اے پی کھاد ایک فاسفورسی کھاد ہے۔ لیکن آج ڈی اے پی کھاد کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ بدقسمتی سے، ڈی اے پی اساسی کھاد ہماری زمینوں کی حالت کے مطابق خاص طور پر پنجاب اور سندھ صوبوں کے میدانی علاقوں میں ایک موثر کھاد نہیں ہے۔ ادھر یوریا کھاد کی سپلائی بھی پریشانی کا باعث ہے۔ حکومت سپلائی اور قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
روایتی کاشتکاری میں، کاشتکار ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور کھاد کے موجودہ بحران میں کسانوں کے لیے اپنے زرعی آمدن و اخراجات کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو جاتی ہے جب کھیت کی زمین غذائیت اور نامیاتی مادے سے محروم ہو۔
تکنیکی طور پر، مصنوعی کھادیں مٹی کی زرخیزی کے لیے پائیدار حل نہیں ہیں کیونکہ یہ مٹی میں موجود خوردبینی جانداروں کے ماحولیاتی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ خوردبینی جاندار بھی مٹی کی زرخیزی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ مصنوعی کھاد کے زیادہ استعمال سے زمین خراب ہو جاتی ہے اور آخر کار مٹی کی ذرخیزی ختم ہو جاتی ہے۔
بن قین ایگرو سروسز/ ایگری ایجوکیشن پاکستان کی توجہ سستی قدرتی اور پائیدار کاشتکاری کے حل پر مرکوز ہے۔ ایک نئی قدرتی کھادکی ترکیب جو خرچ میں کہیں کم اور افادیت میں ڈی اے پی اور یوریا سے کہیں بہتر ہے۔
اس ویڈیو میں، بھکر، پنجاب، پاکستان سے ہمارے ایک کلائنٹ نے کینولا اور گندم کے کھیتوں میں ہماری قدرتی کھاد کا استعمال کیا۔ ملک فیاض کھڈیر صاحب کا کہنا ہے کہ "کھاد کے نتائج توقع سے بالاتر ہیں۔ پودے کی بڑھوتری اور نشونما سے ہم بہت مطمئن ہیں"
جناب سفیر جعفری صاحب (چیف کنسلٹنٹ ایگری بزنس / پرنسپل سائنٹسٹ) نے کہا؛ "یہ قدرتی کھاد زمین کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور صرف صحت مند مٹی ہی صحت مند فصل پیدا کر سکتی ہے۔ اللہ تعالی کی مہربانی سے ہم اپنے کسانوں کی خدمت کرنے کے قابل ہوئے ہیں"۔
مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی رابطہ کریں:
092-334-9899419 کال/واٹس ایپ:
ای-میل: admin@agrieducation.pk
ویب سائٹ: www.agrieducation.pk
Diammonium phosphate or DAP fertilizer is a phosphorus fertilizer. But the DAP fertilizer price today is increasing. Unfortunately, DAP alkaline fertilizer is not an efficient fertilizer as per condition of our soils specifically in the plains of Punjab and Sindh Provinces. Meanwhile, the supply of Urea fertilizer is also disturb. Government is trying to resolve the matter of supply and prices.
Website: www.agrieducation.pk
Comments
Post a Comment